ممبئی، 13؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے ریاست میں طبی بحران بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ہر دن نئے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں ۔ کل کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 15,817نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران مہاراشٹر سے خبر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے 56 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
ممبئی میں ایک ماہ بعد 1600 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں ۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کل چوپیس گھنٹوں کے دوران ممبئی سے 1,646نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے گزشتہ تین دن سے ممبئی میں لگاتا ر پندرہ سو سے زیادہ معاملہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے ملک میں مہاراشٹر وہ ریاست ہے جہاں سے کورونا کے سب سے زیادہ معاملہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے اس کی چین توڑنے کے لئے کئی علاقوں میں جزوی اور کچھ علاقو ں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ ملک سےکورونا کے جتنے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اس میں سے 57فیصد اکیلے مہاراشٹر سے ہیں۔ ادھر دہلی اور این سی آ ر علاقہ میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔